راہوالی:سالی پر تشدد ، بہنوئی کیخلاف مقدمہ درج
راہوالی (نمائندہ دنیا )بہنوئی نے سالی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور گھونسے مار کر چہرہ زخمی کردیا۔ اقبال ٹاؤن کی رہائشی فاخرہ غالب کے بچے گلی میں کھیل رہے تھے۔۔۔
کہ روتے ہوئے اوپر گئے اور کہنے لگے کہ خالہ نے ڈانٹ کر بھیجا ہے کہ یہاں نہ کھیلو ، فاخرہ کے پوچھنے پر بہن نے گالی گلوچ کیا تو اتنی دیر میں بہنوئی میاں خالد کمرے سے باہر آیا اور فاخرہ غالب کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹے ہوئے نیچے لے گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ،کینٹ پولیس نے فاخرہ غالب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔