ٹھیکریوالا :مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 2افراد اغواء ،مقدمات درج

ٹھیکریوالا :مختلف واقعات میں لڑکی  سمیت 2افراد اغواء ،مقدمات درج

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )ٹھیکریوالا میں مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 2افراد کو اغواء کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک241 ر۔ب کے رہائشی عرفان نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ۔۔۔

اس کی 15 سالہ بیٹی (ش)دکان سے سودا سلف خریدنے گئی تو نامعلوم کار سوار ملزمان نے اسے اغواء کر لیا۔ادھر چک 75 ج۔ب سوہل کی رہائشی اقراء نے پولیس کودی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایک ہفتہ قبل رات گئے نامعلوم مسلح ملزمان اس کے شوہر بلال شاہ کو گھر سے زبردستی اغواء کرکے لے گئے جس کا تاحال ابھی تک کوئی سراغ نہ لگ سکا، تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں