سمبڑیال:سابقہ رنجش ملزمان کی شہری پر فائرنگ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سابقہ رنجش پر ملزمان کی شہری پر فائرنگ ، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے موضع جیٹھی کے کے شہری محمد یعقوب اکبر کا بیٹا داؤد یعقوب اپنے چچا کے ہمراہ گھر واپس آرہا تھا کہ۔۔۔
سابقہ رنجش پر ملزم عبداﷲ نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کے باعث شہری داؤد یعقوب شدید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال سمبڑیال منتقل کردیا گیا ہے اورتھانہ سمبڑیال پولیس نے متاثرہ شہری کے والد یعقوب اکبر کی درخواست پر ملزمان عبداﷲ، شہباز سمیت نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔