شہری سے 7لاکھ نقدی چھین لی،خواجہ سرابھی لٹ گیا

شہری سے 7لاکھ نقدی چھین لی،خواجہ سرابھی لٹ گیا

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق حجرہ روڈ ڈیرہ عبدالقیوم کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے فیصل رضا آرائیں سے گن پوائنٹ پر 7لاکھ نقدی چھین لی، علاقہ گہلن ہٹھاڑ کے قریب سے ڈاکوؤں نے پروگرام کرکے واپس آنے والے خواجہ سرا محمدارشد وغیرہ سے 1لاکھ 10ہزار نقدی ، حبیب آباد جاوید نگر بائی پاس کے قریب سے ڈاکوؤں نے انعام اﷲ سے ہزاروں کی نقدی ، موبائل فون، اٹاری اجیت سنگھ کے قریب سے ڈاکوؤں نے علی حیدر سے 30ہزار نقدی ،موبائل فون ، دیپالپور روڈ ڈھنگ شاہ کے قریب ڈاکوؤں نے ریاض سے نقدی،موبائل فون ،موٹرسائیکل ، کشمیر چوک کے نزدیک ڈاکوؤں نے حسن احمد سے 20ہزار نقدی ،موبائل فون ، گہلن الہ آباد کے قریب ڈاکوؤں نے محمدارشد سے 1لاکھ 10ہزار نقدی ،دیناناتھ چاہ کلالاں والا صدر پھول نگر کے قریب ڈاکوؤں نے محمداکرم سے ہزاروں کی نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔ ججہ کلاں سرائے مغل سے چور عبدالغفار آرائیں کے گھر سے 1لاکھ نقدی اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات لے گئے ،الہ آباد سے نوراحمد کی موٹرسائیکل ،چوڑی بازار پتوکی سے مظفریعقوب کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں