اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم پکڑاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کاہنہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم اشفاق کو کاہنہ 5 نمبر سٹاپ کے قریب سے گرفتار کر کے اس کہ قبضے سے پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔