مختلف مقامات سے 2خواتین سمیت 3افراداغوا

مختلف مقامات سے 2خواتین  سمیت 3افراداغوا

قصور(نمائندہ دنیا) شہر اور گردونواح سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو اغوا کرلیاگیا، ساندہ پھاٹک کے رہائشی محنت کش محمدعلی کی 16سالہ بیٹی (ش)کو گھر سے اغوا کرلیاگیا،ملزم جاتے ہوئے۔۔

 سیف الماری سے 4لاکھ روپے بھی لے گئے ، کالیاں والا کھوہ بگری کے رہائشی محمدزبیر کے 13سالہ بھتیجے محمد حسنین کو اغوا کرلیا گیا، لالہ زار کالونی حبیب آباد کے رہائشی سلیم مسیح کا 13سالہ بیٹا میتھیو سکول گیا جو تاحال واپس نہ آیا ، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں