2 اشتہاری ،ایک پتنگ فروش گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے نواں کوٹ کے علاقے سے فیصل آباد پولیس کو فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔
ملزم جاوید گرفتاری سے بچنے کیلئے 2 سال سے لاہور میں روپوش تھا ۔ آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ نے نیازی اڈا کے قریب تھانہ شرقپور شریف کے مقدمہ میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری محمد جواد کوگرفتار کر لیا،ملزم 3 سال قبل نذیر احمد کو قتل کر کے فرارہوگیاتھا اور پولیس سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا۔علاوہ ازیں شاد باغ پولیس نے فہد نامی شخص کو گرفتار کر کے 1205 تیار پتنگیں، 47 کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور 4 پنے برآمد کرلئے ۔