رکشوں میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرانے پر 3ڈرائیور حوالات بند

رکشوں میں غیر معیاری گیس سلنڈر  نصب کرانے پر 3ڈرائیور حوالات بند

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشوں میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے 3 ڈرائیور ز کو حراست میں لے لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے نڑوالا روڈ پو لیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے تین رکشہ ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ،ملزمان کی جانب سے رکشوں میں نصب کئے گئے غیر معیاری گیس سلنڈرز جان لیواء حادثات کا سبب بن سکتے تھے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں