نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)خاتون کو نوکری کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔
نیازی اڈاکے قریب خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی، متاثرہ خاتون نے بتایا وہ قصور کی رہائشی ہے اور روزگار کی تلاش میں لاہور آئی تھی۔ عمران نامی شخص نے اسے نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے دفتر بلایا اور زبردستی کی۔