کاہنہ:موٹرسائیکل سواروں کی لیسکو ایس ڈی او پر فائرنگ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کے ایس ڈی او بلھے شاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ محمد جاوید سرکاری گاڑی میں اپنی رہائش گاہ عسکری کالونی سے۔
قصور دفتر جا رہے تھے کہ کاہنہ کے قریب2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے ایس ڈی او اس حملے میں محفوظ رہے ۔ حملہ آوروں نے 2 فائر کئے ، تاہم وہ نشانہ نہیں بنا سکے ۔ ایس ڈی او نے تھانہ کاہنہ میں ایف آئی آر رجسٹرڈ کر ا دی ۔لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ملزموں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ، لیسکو اتھارٹی اپنے آفیسرز اور آفیشلز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔