گھریلو کام کے بہانے آنیوالی 35لاکھ کے زیورات چرا کر رفو چکر

گھریلو کام کے بہانے آنیوالی  35لاکھ کے زیورات چرا کر رفو چکر

راہوالی( نمائندہ دنیا)گھریلو کام کاج کے بہانے آنے والی خاتون گھر سے 35لاکھ مالیتی طلائی زیورات چرا کر رفو چکر ہو گئی۔۔۔

خوشی ٹاؤن کے خالد عزیز کے گھر دن گیارہ بجے نامعلوم خاتون کام والی بن کر آئی گھر میں خالد عزیز کی بیوی عائشہ اکیلی موجودتھی کہ نامعلوم خاتون گھر سے طلائی زیورات 18تولہ الماری سے نکال کر رفو چکر ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں