24 گھنٹے میں 23 ہزار 9 سو شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید

لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 9 سو سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا اور 7ہزار 700 شہریوں کو لرننگ اور 8ہزار 300کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس ایشو کئے۔۔۔
اسی طرح 7 ہزار 600سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کرائی ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 33ہزار 900سے زائد چالان ٹکٹ ،ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں پر 1کروڑ 89 لاکھ سے زائد کے جرمانے ،لائن لین کی خلاف ورزی پر 2487،بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 4700سے زائد چالان ٹکٹ، کم عمر ڈرائیوزر کو 1190اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 1700سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ۔