کاہنہ :بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

کاہنہ :بچے سے زیادتی کی  کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ پولیس نے بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق کاہنہ کا رہائشی 15 سالہ لڑکاکھیتوں میں چارا کاٹنے کیلئے گیا ،جہاں ہیرا نامی اوباش نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی جس پر بچے نے شور کیا، اس دوران ملزم بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتارہا اور تشدد بھی کیا،تشدد کے باعث بچے کے بائیں بازو پر زخم بھی آیا، اطلا ع ملنے پر پولیس نے ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے سادھو کی گاؤں سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں