گوجرہ :موٹر سائیکل کی ٹکر سے 5سالہ بچہ شدید زخمی

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )موٹر سائیکل کی ٹکر سے 5سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر180گ ب کے جمشید اکرم کا5سالہ بھانجا گھر کے باہر کھیل رہاتھاکہ اس دوران اصغر علی نے موٹر سائیکل کی ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا ،جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم موقع سے فرارہو گیا،اطلاع ملنے پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔