حافظ آباد2:منشیات فروش گرفتار بڑی مقدار میں چرس برآ مد

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دُنیا ) تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 2750 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزموں میں حسنین مشتاق شامل ہے ، جس کے قبضے سے 2200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دوسرے ملزم عدنان حمید سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا ۔