6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 363 گ ب میں 6 سالہ بچے کو ملزم اورنگزیب گھر سے ورغلا کر کھیتوں میں ساتھ لے گیا جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔