سابقہ رنجش پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔۔
تھانہ غلام آباد کے علاقے محلہ رشید آباد میں شاہد عمران نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش پر اسے قابو کر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔