آپریشن غضب للحق: شاہینوں کے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آپریشن غضب للحق جاری ہے جس کے تحت پاکستان کے شاہینوں نے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے کر دیئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ان حملوں میں افواج نے کابل میں 313 کور کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قندھار میں تراوو دہشت گرد کیمپس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، موثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اوراس سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور فضائی حملے کے دوران صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا، آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں