ڈاکو 25 لاکھ لوٹ کر فرار، مزاحمت پرفائرنگ سے شہری زخمی

 ڈاکو 25 لاکھ لوٹ کر فرار، مزاحمت پرفائرنگ سے شہری زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)2مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے گن پوائنٹ پر 25 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔۔۔

 مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی بھی کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے راجباہ روڈ پر 2مسلح ڈاکوؤں نے علی رضا نامی شہری کو گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے 25 لاکھ روپے مالیتی نقدی چھین لی جبکہ اس دوران مزاحمت کرنے پراسے فائرنگ کرکے شدید زخمی بھی کر دیا،وقوعہ کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ،زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں