نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جھال چوک کے قریب عدیل علی نامی شہری کو ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر روک کر خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا لیا گیا۔ اور اس سے نقدی، موبائل فون ہتھیانے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔