خاتون کو فون کالز پر دھمکیاں ہراساں کیا جانے لگا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو فون کالز پر دھمکیاں دیتے ہوئے مبینہ طور پر ہراساں و پریشان کیا جانے لگا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چک نمبر 202رب کی رہائشی ثمینہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اس کی بیٹی کو فون کالز کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔