مسلح ملز موں کی شہری کے گھر پر فائرنگ ، سنگین دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ملز موں کی جانب سے شہری کے گھر پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی گئی۔
تھانہ منصورہ آباد کے علاقے میں شبیر نامی شہری اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران مسلح افراد کی جانب سے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا گیا اور مرکزی دروازے پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کار روائی شروع کردی ہے ۔