خانہ بدوش خاتون سمیت دوبہنیں اغوا

گگومنڈی(نامہ نگار)خانہ بدوش خاتون سمیت دوبہنوں کو اغواکرلیاگیا۔
چک نمبر249۔ ای بی کے رہائشی ملک یوسف کی بیٹیوں ماہم پروین اورایمان فاطمہ کو ملزم ناصرگجر،ظفر اورالیاس مغل اپنے دونامعلوم ساتھیوں سمیت گن پوائنٹ پراغوا کرکے لے گئے ۔ اڈاماناموڑکے رہائشی پکھی واس صفدر کی بیٹی کوعمران عرف پہلوان نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی ۔