کزن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ پولیس نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق شاہدرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا تھا جو اس کے سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا، ہسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا، ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔