سمندری:کار کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 2افراد زخمی ،ہسپتال منتقل

سمندری:کار کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار  خاتون سمیت 2افراد زخمی ،ہسپتال منتقل

سمندری(نمائندہ دنیا )نامعلوم کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 2افراد شدید زخمی ہو گئے ،دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرسمندری کے علاقہ اڈا کوٹاں پر تیز رفتار نامعلوم کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہو گئے جبکہ کار ڈرائیور حادثہ کے بعد کار سمیت فرار ہو گیا، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں