کرائے دار کی مالک مکان کی بیٹی سے زیادتی، ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائے دار کی مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، کاہنہ پولیس کی کارروائی واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بچی کی خالہ کی وفات کے باعث دونوں میاں بیوی شیخوپورہ گئے ہوئے تھے ۔اس دوران کرائے دار کی بیوی نے ورغلا کر 14 سالہ بچی کو اوپر بلایا جہاں ملزم سنی نے بچی کو پانی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی، بعد میں ملزم کئی روز تک بچی کو بلیک میل کرکے رقم بھی ہتھیاتا رہا،والد نے گھر آکر رقم کے متعلق متاثرہ بچی سے دریافت کیاجس پر بچی نے واقعہ کے متعلق بتایا تو والد نے پولیس کواطلاع دی۔