جعلی دستاویزات سے پراپرٹی پر قبضہ کی کوشش ،3افراد کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فوت شدہ شہری کے نام سے جعلی دستاویزات تیار کروا کر پراپرٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افراد مقدمے کی لپیٹ میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے خالد محمود نے پولیس کو بتایا کہ 3ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اس کے والد کے جعلی دستخط اور نشان انگوٹھا لگا کر بوگس دستاویزات تیار کرواتے ہوئے ان کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کردیا ۔