گوجرہ :نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ،شناخت نہ ہو سکی
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہو گئی۔
معلوم ہواہے کہ تھانہ نواں لاہور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پل ڈنڈیاں والہ کے قریب نہر میں نامعلوم35سالہ خاتون کی لاش تیر رہی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مدد سے لاش کونہر سے باہر نکالااور تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کردیا، آخری موصولہ اطلاع کے مطابق متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی ، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔