3منشیات فروش گرفتار، ہزاروں کی آئس ، چرس برآمد

3منشیات فروش گرفتار، ہزاروں کی آئس ، چرس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،شاہدرہ چوکی سگیاں چوکی جوزف کالونی اور مستی گیٹ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے۔۔۔

 3 منشیات فروش کو گرفتار کرکے ہزاروں مالیت کی آئس اور چرس برآمد کر لی، پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا،چوکی سگیاں پولیس نے منشیات فروش عرفان کے قبضہ سے 1330 گرام چرس برآمد کی مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم جواد کو 620 گرام آئس سمیت گرفتار کرلیا،چوکی جوزف کالونی سے ملزم وحید کوگرفتار 320 گرام آئس برآمد کی گئی، ملزمان رہائشی ایریا میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ،ایس پی سٹی بلال احمد نے چوکی سگیاں،چوکی جوزف کالونی اور مستی گیٹ پولیس کی ٹیمز کو شاباش دی ،ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں