نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے بیکری ورکر زخمی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے بیکری ورکر زخمی ہوگیا۔
تھانہ بلوچنی کے علاقہ 98 رب میں 18 سالہ فیصل بیکری کی چھت پر کام کررہا تھا کہ اس دوران نامعلوم چور وہاں پہنچ گئے جنہوں نے فائرنگ کردی جس سے لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔