نوسر باز نے انعامی رقم کا جھانسہ دیکر شہری کو لوٹ لیا

نوسر باز نے انعامی رقم کا  جھانسہ دیکر شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوسر باز نے انعامی رقم کا جھانسہ دیکر شہری کو لوٹ لیا۔تھانہ صدر کے علاقہ 215 رب میں جاوید نامی شہری گھر کے باہر موجود تھا کہ۔۔۔

اس دوران نامعلوم شخص نے اسے انعامی رقم نکلنے کا جھانسہ دیا جس کے لیے ٹوکن کی خریداری لازمی قرار دی۔ ملزم نے انعام کا دھوکہ دیکر شہری کو رقم کی وصولی کے لیے ٹیکس ادائیگی کا کہا اور اس مد میں 65 ہزار روپے نقدی لے کر رفو چکر ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں