کرایہ نامہ جمع کروائے بغیر رہائش پذیر2افراد کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کرایہ نامہ جمع کروائے بغیر رہائش پذیر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ لاری اڈا میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کوائف کی چیکنگ کی جہاں2 افراد کرایہ نامہ جمع کروائے بغیر رہائش پذیر تھے ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔