شہر میں کئی جگہ ڈاکے ،چوریاں ،عوام کو لاکھوں کا نقصان

شہر میں کئی جگہ ڈاکے ،چوریاں ،عوام کو لاکھوں کا نقصان

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔۔۔

 جبکہ ڈولفن سکواڈ نے وارداتوں میں ملوث 6ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ڈاکو مصری شاہ میں افضل سے 1لاکھ10 ہزار وموبائل ،سندر میں احمد کمال سے 1لاکھ 10ہزار رو موبائل ،فیکٹری ایریا میں ثنااللہ سے 1لاکھ وموبائل ،گلشن اقبال میں دانش سے 1لاکھ روپے وموبائل ،شادمان میں طاہر سے 50 ہزار ،موبائل ودیگر سامان لوٹ کرلے گئے ۔چورگڑھی شاہو ،شمالی چھاؤنی سے کاریں ،جوہر ٹاؤن ،کوٹ لکھپت اور موچی گیٹ سے موٹرسائیکلیں لے اڑے ۔ ڈولفن سکواڈ نے مختلف کارروائیوں میں ڈکیتی و چوری وارداتوں میں ملوث 6ملزموں کو گرفتار کر کے 1 موٹر سائیکل، 1موبائل ،6پستول، 5 رائفل، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کر لئے ۔ دورانِ پٹرولنگ 16 اشتہاریوں سمیت 104 عادی مجرم اور 15 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے ۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 25 بوتلیں شراب، 10 گرام آئس اور چرس برآمد کی گئی جبکہ82 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کردی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں