معمولی گھریلو تلخ کلامی پر نشئی بیٹے کا والد پر چاقو سے وار،زخمی کر کے فرار
میانوالی(نامہ نگار)ٹبی میں معمولی گھریلو تلخ کلامی پر حقیقی بیٹے نے اپنے والد کو چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا۔۔۔
ملزم نشئی بتایا جاتا ہے، زخمی شاہجہان چناوڑ کی حالت نازک تھی جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی داخل کروا دیا گیا ہے مقامی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔