معمولی تلخ کلامی پر 2گروپوں میں فائرنگ، علاقے میں خوف

معمولی تلخ کلامی پر 2گروپوں میں فائرنگ، علاقے میں خوف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر دوگروپوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، علاقے میں خوف و ہر اس پھیل گیا۔

تھانہ صدر کے علاقہ 78 گ ب میں سلیم اور اکرم کا فہد اور ذیشان کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں اطراف سے مزید افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث قرب و جوار میں موجود گھروں کی دیواریں اور گیٹ چھلنی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں