قصور: شادی شدہ خاتون سمیت2افراد اغوا

قصور: شادی شدہ خاتون  سمیت2افراد اغوا

قصور(نمائندہ دنیا) قصور اور گردونواح سے شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد کو اغوا کرلیاگیا۔

 بتایاگیاہے کہ فیصل کالونی کوٹ رکندین خاں قصور کے رہائشی شرافت علی نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور کو بتایا کہ میری بیوی (م) سے میری تلخ معمولی تلخ کلامی ہوئی جو گھر سے چلی گئی تاحال واپس نہیں آئی۔ مجھے شک ہے کہ میری بیوی کو کسی نے اغوا کرلیاہے ۔ کھڈیاں کے رہائشی منیراحمد کی بیوی شہناز بی بی نے پولیس تھانہ کھڈیاں کو بتایا کہ میرا 13 سالہ بیٹا علی حسن گھر سے سودا سلف لینے کے لیے بازار گیا جوتاحال واپس نہیں آیا ۔ مجھے شک ہے کہ کسی نامعلوم ملزم نے میرے بیٹے کو اغوا کرلیاہے ۔  پولیس نے دونوں واقعات کا الگ الگ مقدمات درج کرلئے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں