شورکوٹ : پسند کی شادی کیلئے جعلی اغوا کا ڈرامہ ناکام
مغوی یاسر علی نے ڈرامہ رچایا ، پو لیس نے کارروائی کرتے معاملہ بے نقاب کیا
شورکوٹ ، جھنگ (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او جھنگ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ چودھری محمد اکرم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ بہلول واصل قریشی نے انچارج چوکی 17 گھگھ مہر اظہر حسین، اے ایس آئی غازی محمد ضیاء اﷲ ضیغم اور پولیس ملازمین کے ہمراہ بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغواء کے ایک کیس کو ٹریس کر کے جعلی اغوا ثابت کر دیا۔ مغوی یاسر علی نے پسند کی شادی کے لیے خود اپنے اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا اور اہلِ خانہ سے رقم کے مطالبے کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم والد کو پاکستان بلوانے اور شادی کے لیے رضامند کرنے کی منصوبہ بندی کی۔اطلاع موصول ہوتے ہی شورکوٹ کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا، اغواء کا مقدمہ درج کیا اور جدید تکنیکی و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی یاسر علی کو ڈیرہ غازی خان سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔ پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں اہلِ خانہ کو شدید ذہنی اذیت اور ایک بڑی آزمائش سے نجات حاصل ہوئی۔