وارداتیں جاری،ڈاکوؤں نے 8لاکھ سے زائد نقدی لوٹ لی

وارداتیں جاری،ڈاکوؤں نے 8لاکھ سے زائد نقدی لوٹ لی

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔

ڈاکوؤں نے مانگامنڈی میں اشتیاق سے 1لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاون میں نوید سے 1لاکھ75ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں کامران سے 1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت أٓباد میں بابر سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں مکرم سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لیا۔ دوسری طرف نامعلوم افراد گوالمنڈی اور فیکٹری ایریا سے شہریوں کی 2 گاڑیاں جبکہ گلشن راوی ،شادمان اور ٹاؤن شپ سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں