لاہور :گھر سے جواں سالہ 2 بہنوں کی لاشیں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ایک گھر سے 2 جواں سالہ بہنوں کی لاشیں برآمد ہو ئی ہیں،پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق الفیصل ٹاؤن میں واقع ایک گھر سے 2بہنوں کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کی شناخت کرن اور مریم کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 17سے 19سال بتائی جا رہی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورفرانزک ٹیم کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔پولیس کے مطابق ورثاء بچیوں کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب فراہم نہیں کر سکے ،اہلخانہ کے بیانات میں تضاد پر پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کر لیا،دونوں بہنوں کو کس نے اور کیوں قتل کیا تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات اور تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔