کراچی میں تیل چوری کرنے کی سرنگ پکڑی گئی،4گرفتار

کراچی میں تیل چوری کرنے  کی سرنگ پکڑی گئی،4گرفتار

کراچی (خبرایجنسیاں)شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے نیشنل آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کی منظم کوشش ناکام بنا دی،واردات میں ملوث 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔۔۔

 تفصیلات  کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کر کے تیل چوری کیلئے بنائی گئی زیر زمین سرنگ پکڑ لی۔ سرنگ مہران ٹاؤن میں واقع کپڑے کے ایک گودام میں کھودی گئی تھی۔پولیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سب انسپکٹر اویس تنولی کے مطابق ملزمان نے تیل چوری کے لیے گودام کے اندر 15 سے 16 فٹ گہرا کنواں کھود رکھا تھا جس کے نچلے حصے سے تقریباً 140 میٹر طویل اور 4 فٹ چوڑی سرنگ بنائی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا کو بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں