منگیتر کو نوکری سے نکالنے پر ہوٹل منیجر پرتشدد ،دوملزم گرفتار

منگیتر کو نوکری سے نکالنے پر  ہوٹل منیجر پرتشدد ،دوملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقے میں منگیتر کو نوکری سے نکالنے کی رنجش پر ہوٹل منیجر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ہوٹل منیجر ارشاد نے چوری کے الزام میں رومیا کو نوکری سے نکال دیا تھا۔۔۔

 جس پر ملزم نے منگیتر کو نوکری سے نکالنے پر دیگر ساتھیوں سے ملکر منیجر کونجی ہسپتال کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا، نقدی اور کارڈز نکال لیے ۔ملزم تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے ۔ اطلاع پر پولیس نے مرکزی ملزم شاہزیب اور علی رضا گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں