5سالہ مغوی بچی ساہیوال سے بازیاب ،ملزمہ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آبادپولیس نے 5سالہ مغوی بچی ایمان فاطمہ کو ساہیوال سے بازیاب کروا کر ملزمہ گرفتار کر لی۔۔۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے بچی کے اغوا کا نوٹس لے کرایس پی ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کی سربراہی میں بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی۔ گزشتہ روزانچارج انویسٹی گیشن تھانہ لیاقت آباد ولید نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مددسے گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروا لیا ۔ بچی کے اغوا کا مقدمہ اسکے والد نے درج کروایا تھا۔