راہوالی:مخالفین نے سب انسپکٹر کا مکان مسمار کر دیا ،سامان چوری
راہوالی (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )اسسٹنٹ سب انسپکٹر پویس کے مکان کو مخالفین نے مسمار کردیا ، 9 لاکھ 50 ہزار روپے کا سامان چوری کرکے فروخت کر دیا ۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اقبال نے مکان واقع محلہ عزیز پورہ گجراں کوٹ شاہاں میں 2018 میں خرید ا ، ا نکی غیر موجودگی میں انیس الرحمن اور اسکی بیوی فریحہ بی بی نے ساتھیوں ملکر مسمار کردیا ، اینٹیں، گارڈ ر ، بالے اور دیگر سامان فروخت کر دیا ۔