اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر خاتون جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ میں کالج روڈ اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر 58سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی ۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے میں چلتی موٹر سائیکل پر اپنے بیٹے کے پیچھے بیٹھی خاتون نجمہ زوجہ اکرم فلائی اوور سے گر کر موقع پر دم توڑ گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق خاتون کا دوپٹہ اچانک موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنسا جسکی وجہ سے موٹر سائیکل کا توازن برقرار نہ رہ سکا اور خاتون فلائی اوور سے نیچے جا گری۔