سرکاری ملازمین کیساتھ مزاحمت ، دھمکیاں دینے پر مقدمہ

سرکاری ملازمین کیساتھ مزاحمت ، دھمکیاں دینے پر مقدمہ

رہائشی علاقے سے مویشی نکلوانے کیلئے کارروائی کے دوران ملزم نے مزاحمت کی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری ملازمین کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں کارپوریشن ٹیموں کی جانب سے رہائشی علاقے سے مویشی باہر نکلوانے کے حوالے سے کاروائیاں کی جا رہی تھیں کہ اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں محکمانہ امور کی انجام دہی سے روک دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں