وارث پورہ :زہریلی چائے پینے سے 6افراد کی حالت خراب
شادی والے گھر میں چائے بنائی جارہی تھی،جس میں چھپکلی گرگئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وارث پورہ میں زہریلی چائے پینے سے 6افراد کی حالت بگڑ گئی۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے محلہ وارث پورہ میں شادی والے گھر میں چائے بنائی جارہی تھی۔ جس میں چھپکلی گرگئی۔ جبکہ لاعلمی میں زہریلی چائے پینے سے 6افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔