گھر کے باہر سیوریج کے گڑھے میں گر کر بچہ جاں بحق
لیہ(نمائندہ دنیا)لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقہ اڈا رفیق آباد میں 4سالہ بچہ گھر کے باہر بنے سیوریج کے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
تٖفصیلات کے مطابق گھر کے باہر بنے سیوریج کے گڑھے میں 4سالہ ابوذر کھیلتے ہوئے گرا اور دم توڑ گیا ، بچے کے والد صدام حسین نے گھر کے باہر گڑھا بنانے کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ افسوسناک حادثے کے بعد گڑھے کو مٹی سے بھر کر بند کر دیا گیا ۔