5 سالہ بیٹے کو مخالفین کو پھنسانے کیلئے باپ نے قتل کیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ سالہ بیٹے کو مخالفین کو پھنسانے کیلئے باپ نے قتل کیا ۔
بتایاگیاہے کہ د و روزقبل پانچ سالہ اذان کی لاش کاہنہ کے علاقے سے ملی جسے چوہنگ سے اغوا کرکے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔بچے کے اغوا کا مقدمہ اس کی والدہ کے بیان پر درج کیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران شبہ گزرنے پر بچے کے والد اعظم کو گرفتار کر لیا، جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغوا اور قتل کی واردات میں ایک اور ملزم بھی ملوث تھا۔ ملزم نے مخالفین کو پھنسانے کے لیے اپنے ہی بیٹے کو قتل کیا۔