ساہیوال :غربت اور بیمار ی سے تنگ معمر شخص ٹرین تلے آکر کٹ مرا

ساہیوال :غربت اور بیمار ی سے  تنگ معمر شخص ٹرین تلے آکر کٹ مرا

ساہیوال (خبرنگار)غربت اور بیمار ی سے تنگ معمر شخص ٹرین تلے آکر کٹ مرا، نواحی گاؤں 89/6-Rکے رہائشی 61سالہ وسیم احمد نے ساہیوال ریلوے سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کے سامنے کود کرزندگی کاخاتمہ کیا۔۔۔

 ریسکیوٹیم نے لاش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔ وسیم احمد نے مرنے سے قبل ایک تحریر بھی لکھی جس میں گھریلو حالات اور بیماری سے تنگ آکر اور اپنی مرضی سے خودکشی کا ذکر کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں