بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا عمران خان کے علاج پر ردعمل بھی سامنے آگئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج صبح دو بجے مجھے ایک میسج کے ذریعے اتنا بتایا گیا کہ عمران خان کو پمز ہاسپٹل انجیکشن لگانے کیلئے لایا گیا، مجھے پیشگی اطلاع نہیں تھی۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ آج بھی وہی ہے کہ عمران خان کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں اپنے ڈاکٹرز اور فیملی ممبرز کی موجودگی میں مکمل چیک اپ اور علاج ہو۔